سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور مریم نواز وطن واپسی کے لئے ابوظہبی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔ نواز شریف اور مریم نواز جہاز کی سیٹ نمبر 11G اور 11D پر ایک ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ جہاز میں مسلم لیگ ن کے بہت سے رہنما بھی ساتھ ہیں جو ابوظہبی سے لاہور تک ان کا ساتھ دیں گے۔
پاکستان میں نیب کی دو دو ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر موجود، گرفتاری کے بعد اڈیالہ منتقلی کا امکان ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کے لئے رینجرز نے لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024