بھارت ہر روزکشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے,انشاءاللہ ایک دن ضرورآئےگاکشمیری اپنی منزل تک پہنچیں گے : مشعال ملک
اسلام آباد: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت ہر روزکشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے ۔یوم شہدا ء کے موقع پر اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہاکہ ظلم کومٹاناہےتواس کےسامنےچٹان کی طرح کھڑےہوجائیں،انقلاب کشمیریوں کےدروازےپردستک دےرہاہے۔مشعال ملک نے کہاکہ 13 جولائی1931کی قربانیوں سےکشمیریوں نےیہی سیکھا ہے،کشمیری قوم ڈوگرہ راج کےخلاف کھڑی ہوئی، 13جولائی1931 کوہونے والی شہادتوں کوسلام پیش کرتےہیں ۔انھوں نے مزید کہاکہ بھارت ہر روزکشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،کشمیریوں کےحوصلےچٹان کی طرح بلندہیں،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اقوام متحدہ کی رپورٹ بھی آچکی ہے.انشاءاللہ ایک دن ضرورآئےگاکشمیری اپنی منزل تک پہنچیں گے.
اللہ تعالیٰ مقبوضہ کشمیرمیں حریت پسندقائدین کی حفاظت فرمائے ۔