کامیاب ہوکر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کردار ادا کرینگے: فخر امام
کبیروالا، کوٹ اسلام(نامہ نگار)موضع حشمت مرالی کبیروالا میں علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت سید حیدر عباس گردیزی کی صدارت اور جنرل کونسلر صداقت حسین بھٹی کے زیر انتظام ہونیوالے سیاسی اجتماع میں تمام برداریوں کے نمائندہ ’’اتحاد گروپ بستی نواں شہر ‘‘ نے سید حیدر عباس گردیزی کی قیادت میں سید گروپ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے 25جولائی کو سید گروپ کے انتخابی نشان ’’گھڑا‘‘ مہرلگاکر تحصیل کبیروالا کی پسماندگی کے ذمہ دار کرپٹ سیاستدانوں کوحلقے کی سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آئوٹ کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا ۔سیاسی اجتماع سے سید حیدر عباس گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ انتخابی سیاست کی بجائے فکری سیاست کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ہے ،آج میں سید گروپ کی حمایت اس لئے کی ہے کہ سید گروپ کی قیادت اور سید فخرامام ،ڈاکٹر سید خاور علی شاہ اور سید حسین جہانیاں جمہوری رویوں کے پاسدار اور صاحب کردار ہیں ، امیدوار قومی اسمبلی این ۱ے150 اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانیوالی قیادت کو موقع فراہم کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب کسی صورت بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے ،ہم نے اپنے دورقتدار میںتین سال کے قلیل عرصہ میں 300کلو میٹر سٹرکیں بنوائی ،جو معیاری ہونے کی وجہ سے 20/25سال تک بغیر کسی مرمت کے چلتی رہیں اور آج کرپشن اور کمیشن کے چکروں میں بننے والے ترقیاتی منصوبے تین ماہ بعد ہی مرمت ہونے کے قابل ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ! عوام کے ووٹوں سے سید گروپ کامیابی حاصل کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اپنا کردار نبھائے گا اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ منصوبہ کے تحت اقدامات اٹھائیں گے۔سید گروپ کے قائد اورامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 203ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید گروپ کا تشکیل کردہ پینل کبیروالا کے عوام پر گزشتہ 15سالوں سے مسلط عذاب سے نجات دلانے کیلئے میدان عمل میں موجود ہے ۔25جولائی کو عوام علاقائی سیاست میں تبدیلی لانے کیلئے اپنا فیصلہ سنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ سابق صوبائی وزیر اورامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 204سید حسین جہانیاں گردیزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے اس عظیم الشان جلسے میں بڑی تعداد میں شریک ہوکر کندن کسی اور حشمت مرالی کے عوام نے اپنا 25جولائی کو’’سید گروپ ‘‘ کے حق میں سنایا جانیوالا فیصلہ واضح کردیا ہے۔اس موقع پر اور یونین کونسل حشمت مرالی کے جنرل کونسلر صداقت حسین بھٹی نے اتحاد گروپ بستی نواں شہر کی جانب سے سید گروپ کے امیدواران کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعلان کیا ۔