پی ایم اے کے الیکشن، پائنیر یونٹی کے وفد کا دورہ شہباز شریف ہسپتال، ڈاکٹرز سے ملاقاتیں

ملتان(و قائع نگار) پی ایم اے الیکشن کے سلسلہ میں رابطہ مہم کے حوالے سے پائنیر یونٹی کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ اور صدارتی امیدوار ڈاکٹر مہنار خاکوانی کی قیادت میں شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتال بناتے وقت ڈاکٹرز کی رہائش گاہوں کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا مریض زیادہ اور ہسپتال میںاسکا کوئی انتظام نہیں رکھا گیا۔ سیاسی وبیوروکریٹ مداخلت ہسپتال کی کارکردگی کو متاثر کررہی ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو سیاسی بنیادوں پر ضلعی ہیڈ کوارٹر بنایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ منتخب ہونے کے بعد تمام مسائل کو حل کریں گے پرائمری ہیلتھ کیئر کے ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور سکیورٹی چلانے کیلئے تحریک چلائیں گے۔