یوڈی ایف کے وفد کا نشتربرن یونٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈینسٹری کا دورہ ،ڈاکٹرز کی جانب سے حمایت کا اعلان

ملتان(وقائع نگار)پی ایم اے ملتان کے الیکشن کے سلسلہ میں یوڈی ایف کے ارکان نے نشتربرن یونٹ کا دورہ کیا جہاں پرموجود ڈاکٹرز علی مہدی بلال سعید،ناہید احمد چودھری نے یو ڈی ایف کی حمایت کا اعلان کیا اس کے بعد یو ڈی ایف نے نشترانسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کا دورہ کیا اور اپنے گروپ کے منشور سے آگاہ کیا ڈینٹل ہسپتال میں ڈاکٹر امجد باری کا نام بطور امیدوار ڈینٹل ہسپتال پیش کیا جسے پورے ہال میں ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے منظور کرلیا۔یوڈی ایف نے ڈاکٹرز کی شمولیت کے بعد اپنے گروپ کی آئندہ الیکشن میں کامیابی کو یقینی قرار دیا ہے۔