میسکو گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارم میں خرابی، متعدد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہی
ملتان (سماجی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میپکو (MEPCO) کے 132KV میسکو (MESCO) گرڈ سٹیشن کے پاور ٹرانسفارم میں خرابی کے باعث متعدد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی میں تعطل آتا رہا۔ میپکو ذرائع کے مطابق پاور ٹرانسفارمرز کی خرابی اور بحالی کے دورانیہ میں وقفے وقفے سے متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جاتی رہی۔ آٹھ بجے خرابی شروع ہوئی جو 6 بجے شام تک جاری رہی۔