نشتر کے ڈاکٹرز الیکشن رابطہ مہم میں مصروف، مریض دھکے کھانے پر مجبور
ملتان( وقائع نگار) پی ایم اے ملتان کے الیکشن میں عہدیداروں کی طرف سے طویل الیکشن کمپین کی وجہ سے مختلف وارڈز میں طبی معاملات التواء کاشکار ہونے لگے۔ 15اگست کو ہونے والے الیکشن کے سلسلے میںمختلف وارڈز کے ڈاکٹرز اپنے حمایتی ڈاکٹرز کی الیکشن رابطہ مہم میں اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے سے پہلے ہی ساتھ چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کے مریضوں کے علاج میں خلل پڑ رہا ہے مریضوں نے ڈاکٹرز سے الیکشن رابطہ مہم 2بجے کے بعد کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو دھکے نہ کھانے پریں اور انکا چیک اپ سینئر ڈاکٹرسے ہوسکے کیونکہ ہاؤس جاب کرنے والے متعدد ڈاکٹرز انکا علاج کررہے ہیں۔