عبدالغفار ڈوگر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 20 ہزار روپے جرمانہ
ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر ملتان ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان مدثر ریاض ملک کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار این اے 157عبدالغفار ڈوگر کی ڈپٹی کمشنر آفس میں پیشی ہوئی۔ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے غیر قانونی سائز کے پوسٹراور پینافلیکس لگانے پر ملک عبدالغفار ڈوگر کو 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔