الیکشن کمیشن کے انتخابی عملے کی مراعات میں اضافہ
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2018 کے لیے فرائض انجام دینے والے انتخابی عملے اور پریذائڈنگ افسروں کی مراعات میں اضافہ کردیا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پریذائنگ افسران اپنے موبائل سے انتخابی نتائج کی تصاویر بھیج کر مزید ایک ہزار روپے حاصل کرسکیں گے، اس طرح 85 ہزار پریذائڈنگ افسران میں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پریذائڈنگ افسران کو اعزازیہ اور دیگر سہولیات کے علاوہ ایک ہزار روپے ملیں گے ٗاس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پریذائڈنگ افسران کا اعزازیہ بھی بڑھایا گیا ہے اور اانہیں 3 ہزار 2 سو روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اعزازیے کی رقم بڑھانے سے الیکشن کمیشن کو 23 کروڑ 88 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑیگا ٗ