شاہ جمال: فصل میں رفع حاجت کا رنج‘ زمیندار نے لڑکے پر پالتو کتے چھوڑ دیئے‘ مقدمہ درج
شاہ جمال(نامہ نگار)فصل کماد میں رفع حاجت کا رنج ،زمیندارنے لڑکے پر تین پالتو کتے چھوڑ دیئے جنہوں نے لڑکے کو بھنبھوڑ ڈالا۔بستی پہاڑ پور موضع احمد موہا نہ کے رہائشی محمد سلیم سومرو نے بتایا کہ اس کا 12سالہ بیٹا محمد فہیم رفع حاجت کے لیئے صبح چھ بجے فصل کماد میں گیا تو اچانک محمد اقبال ولد فتح محمدنے اپنے تین پالتو کتے اس پر چھوڑ کر انہیں ششکاراجنہوں نے میرے بچے کو زمین پر گرا کر شدید زخمی کر دیا بچے کے واویلاپر اس نے دیگر اہل علاقہ کے ہمراہ بچے کو کتوں کے چنگل سے آ زادی دلائی پولیس نے زمیندار محمد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔