آئرلینڈ کی سینٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل پیش، آج رائے شماری کا امکان
مقبوضہ بیت المقدس (اے این این ) آئرلینڈ کی سینٹ میں ملک میں صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کے مطالبے پر مشتمل ایک بل پیش کیا گیا۔ بل پرآج رائے شماری کا امکان ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کی حکومت اس بل کی مخالف ہے تاہم اپوزیشن جماعتیں اسرائیلی مصنوعات کا بل منظور کرانے کے لیے پوری طرح متفق ہیں۔ بل کی منظوری کی صورت میں آئرلینڈ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور ان کی خریدو فروخت پر پابندی کی راہ ہموار ہو سکے گی۔