آئین سے متصادم کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کرینگے: تاجر رہنما
ملتان (نیوز رپورٹر) تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک پر جب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی ہے تاجر برادری نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے آنے والوں دنوں میں اگر کوئی ایسا اقدام اٹھایا گیا جو آئین سے بالا تر ہوا تو ہم اس کی شدید مخالفت کریں گے ان خیالات کا اظہار تاجر رہنماؤں نے نوائے وقت کی جانب سے منعقدہ فورم میں کیا اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ آئین سے بالا تر نہیں ہے ملک میں ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے معیشت کو مزید نقصان ہو گا صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ظفر اقبال صدیقی کا کہنا ہے کہ آنے والے حالات پر آشوب نظر تے ہیں نئی بننے والی حکومت کو چاہئے کہوہ عوام اور تاجر دوست پالیسیاں بنائے تاکہ لوگوں کو روزگار مہیا وہ اور مہنگائی کی شدت کم ہو سکے چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز احتشام الحق نے کہا کہ آن والی حکومت برآمدات میں اضافہ کرکمے درآمدات پر پابندی لگائے تاکہ ملکی صنعت کو فروغ میل اور تاجر خوشحال ہوں جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن کا کہنا ہے کہ ایف بی آر جو ٹیکس اکٹھا کرتا ہے اس کا آڈٹ ہونا چاہئے اور ملکی فلاح کے کاموں میں اس کا استعمال یقینی بنایا جائے سینئر نائب صدر شیخ فیصل سعید نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں کہ تاجروں اور عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کیء گئے ایف بی آر پرانے فائلرز کی بجائے نئے ٹیکس فائلرز تلاش کرے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خواجہ یاسر اشفاق نے کہا کہ تمام تاجر باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر حکومتیں ان کو خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچاتی ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والی حکومت ملکی مفاد اور معیشت کو مضبوط کرنے پر زور دے گی۔