جعلی ویٹرنری ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ، 2افراد گرفتار
ملتان( وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ضلعی ٹاسک فورس برائے ڈرگ نے جعلی ویٹرنری ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات اور سامان قبضے میں لے لیا۔ ڈرگ کنٹرولر ملتان اسد ابرارکی سربراہی میں ڈرگ انسپکٹر راؤ ساجد عثمان غنی پر مشتمل ٹیم نے نقشبند کالونی میں چھاپہ مارا تو ملزمان موقع پر جعلی ویٹرنری ادویات تیار کررہے تھے۔ ٹیم نے جعلی ادویات اورجانوروں کے انجکشن قبضے میں لے لئے اور 2ملزمان شعیب اور ملک طارق کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے خلاف ڈرگ رولز کے تحت کارروائی کرکے حوالہ پولیس کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے جعلی ادویات کے خلاف پورے ضلع میں کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات دئیے ہوئے ہیں۔