ایم کیو ایم کا ووٹ بنک پہلے سے زیادہ مضبوط تقسیم کی باتیں غلط ثابت ہو گئیں: فاروق ستار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ لوگ کہتے تھے ایم کیو ایم تقسیم ہو گئی فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا عوام کے جوش و خروش سے لگتا ہے آج ہی پتنگ پر مہر لگا دی ہے شہری حکومت کے پاس اختیارات نہیں ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ بنک ہے پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے ایم کیو ایم آج ہی مضبوط ہے انتخابات میں ثابت کریں گے۔