ہمارا کردار عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے: خورشید شاہ
سکھر (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے عمران خان قوم کو بتائیں کہ کے پی کے میں کتنے ہسپتال انہوں نے بنائے کتنے لوگوں کو نوکریاں دیں، ہم غریب ہیں مسکین ہیں گندے ہیں مگر عوام سے جھوٹ بولنے کوگناہ سمجھتے ہیں۔ سکھر میں ہندوبرادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان کو ایک کھلی کتاب ہونا چاہیے ہم ہمیشہ سے عوام کے سامنے کھلی کتاب رہے ہیں ایک لیڈر گذشتہ روز سکھر آیا اور سوائے مجھے گالیاں دینے کے اور کچھ نہیں کرکے گیا ہم نے ہمیشہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گے تقریب سے سینیٹر اسلام الدین شیخ, سابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔