تر بیلا جھیل میں پانی کی سطح کم ، لیول 1392.20فٹ تک پہنچ گیا
تربیلاغازی (آن لائن) تربیلا جھیل میں قابل استعمال آبی ذخیرہ میںپانی کی آمد میںکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جھیل کا لیول 1392.20فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ تربیلا بجلی گھر کے 14یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیںجن سے1962 میگا واٹ بجلی پید اکی جارہی ہے جبکہ چوتھے توسیعی منصوبے کا یونٹ نمبر17بند پڑا ہے جس سے 470میگا واٹ کی کمی آگئی ہے تربیلا بجلی گھر کی کل پیدوار 3478 میگا واٹ ہے جو کم ہو کر صرف 1962میگاواٹ رہ گئی ہے۔