چیف الیکشن کمشنر کو ا یف سی کی سیکورٹی بھی فراہم کر دی گئی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ترجمان الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور پشاور دھماکوں کے تناظر میں چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کی سیکورٹی کو فول پروف بنا نے کا کہا گیا ہے ،دھمکیاں کوئی نہیں مل رہیں اس لئے بے بنیاد خبر چلانے سے گریز کیا جائے۔جمعرات کو ترجمان الیکشن کمشن نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ بعض چینلز پر چیف الیکشن کمشنر کو سکیورٹی فراہمی کے حوالے سے خبر چل رہی ہے اس ضمن میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور پشاور دھماکوں کے تناظر میں چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کی سیکورٹی کو فول پروف بنا نے کا کہا گیا ہے ،دھمکیاں کوئی نہیں مل رہیں اس لیئے بے بنیاد خبر چلانے سے گریز کیا جائے۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کو ایف سی کی سیکورٹی بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔