نواز شریف نے ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی نا کام کو شش کی :شیخ رشید
اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں یہ بات پورے دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف نے پچھلے دو سالوں میں لندن میں اپنی قیمتی ترین جائیدادیں بیچ دی ہیں۔نواز شریف نے ایون فیلڈ والی جائیداد بھی بیچنے کی کوشش کی۔لیکن نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس کو بیچنے میں ناکام رہے۔اس کے علاوہ نواز شریف نے لندن میں اپنی ساری قیمتی جائیداد بیچ دی ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا نواز شریف نے لندن کی میجر پراپرٹی ہائیڈ پارک کے اردگرد کی جائیداد بیچ دی ہے۔مجھے تحریک انصاف نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی دعوت بھی دی اور علیم خان نے کہا کہ وہ مجھے لاہور میں گھر بھی دیں گے۔اور انتخابی مہم کے لیے پیسہ بھی دیں گے۔لیکن میں نے لاہور سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں راولپنڈی کا ہوں اور راولپنڈی سے ہی الیکشن لڑوں گا۔