کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے 7ملزموں کی ضمانت میں18جولائی تک توسیع
راو لپنڈی (صباح نیوز)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملہ میں حنیف عباسی سمیت 7 ملزمان ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں پیش ہوگئے، ملزمان کی ضمانتوں میں 18 جولائی تک توسیع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سینیٹر چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، حنیف عباسی، راجہ حنیف سمیت 7 ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹائون میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کی 18 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف نیب اور پولیس کی جانب سے کل چار مقدمات درج کئے گئے ۔