اڈیا لہ جیل کے سامنے ہیلی پیڈ بن گیا‘ آزمائشی مشق بھی کی گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل لانے کیلئے ہیلی پیڈ بنا دیا گیا۔ یہ ہیلی پیڈ جیل کے سامنے بنایا گیا جہاں ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کی آزمائشی مشق بھی کی گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ ہیلی کاپٹر نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے اڈیالہ جیل پہنچا۔ ہیلی پیڈ سے جیل کا مرکزی گیٹ 200 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ ہیلی کاپٹر سے اترنے کے ساتھ ہی میاں نواز شریف اور مریم نواز کو بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر جیل منتقل کیا جائے گا۔