لاہور : 77 لاکھ کے 15 ڈاکے، ایک گاڑی، درجن موٹرسائیکلیں چوری
لاہور+اوکاڑہ+فیصل آباد(نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ اوکاڑہ اور فیصل آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت 2 افراد قتل، 3 زخمی کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤںنے جنوبی چھائونی میں ذوالقرنین حیدر اور اس کے کزن سے 55لاکھ 16 ہزار روپے،سند رکے علاقے میں اعجا زکے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 3لاکھ روپے مالیت، ہنجر وال میں محمدکا شف کے گھر سے 2لاکھ روپے مالیت،فیکٹر ی ایر یا کے علاقے میں شہر وز کے گھر سے2لاکھ روپے مالیت ، رائیونڈ کے علاقہ وطناں گائوں میں زاہد بشیر اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،غالب مارکیٹ میں حسن سے5 لاکھ روپے، چوہنگ میں شکیل کی دکان سے 2لاکھ 20ہزارروپے،شادباغ میں شفیق سے ایک لاکھ 60ہزارروپے،ہربنس پو رہ میں عمران سے سوا لاکھ روپے،راوی روڈ میں عمران سے 92 ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں رحمن سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں زاہد سے 70ہزار روپے اور موبائل فون ،گڑھی شاہو میں سمیع سے 70ہزار روپے،گجر پو رہ میں ظفر سے 50ہزار روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل،ساندہ میں خرم سے ہزاروں روپے نقدی اور موٹرسائیکل،منا واں میںسعید سے 30ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔چوروںنے نواب ٹائون سے قیصرکی گاڑی جبکہ مصری شاہ سے آصف،گوالمنڈی میں کاشف،شفیق آباد میں فاروق،شاہدرہ ٹائون میں محمد علی،اسلام پو رہ میں انجم،اسلام پو رہ میں جعفر،قلعہ گجر سنگھ میں فرحان، ریس کورس میں علی،سول لائن میں وسیم،مغلپو رہ میں حفیظ،گجر پو رہ میں وقاص،نواںکوٹ سے اشتیاق موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔اوکاڑہ کے تھانہ صدر دیپالپور کے گائوں45ڈی کی رہائشی خاتون نواب بی بی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھرمیں موجود تھی کہ اچانک دوملزمان دیواریں پھلانگتے ہوئے گھرمیں داخل ہو گئے، جس پر دونوں ماں بیٹی نے شور کر نے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نواب بی بی کا گلا دبادیاجس سے وہ جاں بحق ہو گئی، جبکہ اس کی بیٹی کو ملزمان نے وحشیانہ تشدد بناکر شدید زخمی کر دیا ،ملزمان گھر سے دوتولے طلائی زیورات اورہزاروں روپے نقدی لوٹ کرفرار ہو گئے۔ دوران ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان کو قتل کر دیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 54 ج ب میں عبدالخالق موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اسے گولی مار دی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ علاوہ ازیں تھانہ بلوچنی کے علاقہ 69ر۔ب میں وارث علی کریانہ کی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ کار سوار ڈاکوؤں نے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی چھین کر گولیاں مار دیں جبکہ سید والا مالوآنی کے رہائشی 35سالہ محمد نواز کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کر دیا۔