محبوس کو احکامات کے باوجود پیش نہ کرنے پر صوبائی سیکرٹری داخلہ کی
ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے حبس بے جا کی درخواست میں محبوس کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ کرنے پرصوبائی سیکرٹری داخلہ سے 16 جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں امیر معاویہ نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے بھائی کو کینٹ ملتان کے علاقہ سے نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے ہیں اور پولیس کو درخواستیں دینے کے باوجود اسے بازیاب نہ کروایا جارہاہے قبل ازیں فاضل عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر پولیس کو فوری بازیابی کا حکم بھی جاری کیا گیا تاہم ابھی تک اسے بازیاب نہ کروایا جاسکا ہے۔گزشتہ روز سماعت میں آرپی او، سی پی او،ایس پی لیگل،ایس ایس پی،ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ پیش ہوئے اور وضاحت پیش کی لیکن عدالت کو خاطرخواہ جواب نہ دے سکے جس پر ان افسران سمیت اگلی سماعت پر صوبائی سیکرٹری داخلہ سے وضاحت بصورت دیگر ازخود پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔