بجلی چور نے چھاپہ مار ٹیم میں شامل منتھلی خور افسر کا پول کھول دیا
منڈاچوک (نامہ نگار) ایکسین واپڈا مظفرگڑھ نے سپیشل ٹیم کے ہمراہ خان گڑھ کے علاقہ منڈاچوک میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر گھر میں مبینہ بجلی چوری کے ذریعے چلنے والے 13 ائیر کنڈیشنرز پکڑ لئے. انہیں مخبری ملی تھی کہ کاشف چوغطہ اور اس کے بھائی ایس ڈی او واپڈا خان گڑھ اور واپڈا عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے چوری کر رہے ہیں. جس پر چھاپہ مارااور بجلی چوری پکڑ لی. جبکہ کاشف وغیرہ نے درجنوں شہریوں کی موجودگی میں ٹیم کو بتایا کہ وہ ایس ڈی او واپڈا خان گڑھ شاہد اقبال اور ایل ایس نیاز شاہ کو منتھلی ایک لاکھ روپے دیتے ہیں. اس الزام کے بعد ایل ایس نیاز شاہ جو کہ موقع پر تھا غائب ہو گیا۔