اثاثے چھپانے اور جعلی گوشوارے جمع کرانے پر رائے حسن نواز کیخلاف فیصلے پر فریقین کی 23 جولائی کو طلبی
ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ڈویژن بنچ نے سابق ایم این اے کیخلاف قانون کے مطابق سزا دینے کی درخواست پر کارروائی روکتے ہوئے فریقین کو 23 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں رائے حسن نواز سابق ایم این اے نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کیخلاف الیکشن کمشن نے سیشن عدالت ساہیوال میں اثاثے چھپانے اور جعلی گوشوارے جمع کروانے پر پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 476 کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کی تھی جس پر سیشن عدالت ساہیوال نے اسے عدالت طلب کر رکھا ہے جبکہ یہ ایکٹ 2017ء میں ختم ہو چکا ہے لہذا کارروائی کالعدم قرار دی جائے۔