ملتان کے 7 سکولوں میں 37 اساتذہ کی اسامیوں کی منظوری دیدی گئی
ملتان( نمائندہ نوائے وقت)محکمہ فنانس نے ملتان کے سات سکولوں میں 37اساتذہ کی اسامیوں کی منظوری دے دی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ محکمہ فنانس نے ملتان کے اپ گریڈ ہونے والے سات سکولوں میں 37اسامیوں کی منظوری دے دی ہے تاہم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو اس بات کا ذمے دارٹھہریا گیا ہے کہ فوری طور پران اسامیوں کے اخراجات اپنے ذریعے سے پورا کریں گے ، تاہم وہ ایجوکیشن اتھارٹی کے بجٹ میں ان اخراجات کو شامل کرسکتے ہیں۔