پینافلیکس پر پابندی‘ کروڑوں کی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی
ملتان (نیوز رپورٹر) ایڈ ورٹائزنگ ایسوسی ایشن ملتان کے رہنما کاشف محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کی جانب سے پینا فلیکس پر لگائے جانے والی پابندی سے پینا فلیکس انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے کروڑوں روپے سے لگائی گئی مشینری بحران کا شکار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو میں کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم پینا فلیکس پر پابندی کی پرزور مذمت کرتے ہیں یہ پابندی نہ صرف پینافلیکس مالکان کے معاشی نقصان کا باعث ہے بلکہ اس سے منسلک ہزاروں مزدوروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمشن الیکشن سے کچھ روز پہلے اس پابندی کو ختم کر دے تو ہمارے نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے۔