کفن پہن کر نکلی ہیں، اپنے قائد کیلئے ڈھال بنیں گی
ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور انکی بیٹی مریم نواز کی آج جمعہ کے روز پاکستان آمد پر لیگی رہنماؤں اور کارکن خواتین کی بڑی تعداد ملک کے کونے کونے سے لاہور پہنچ رہی ہے اس سلسلے میں ملتان سٹی صدر شعبہ خواتین سابق ایم پی اے بیگم سلطانہ شاہین کی قیادت میں ملتان سٹی کی ورکرز اور رہنما رات گئے لاہور کے لئے روانہ وئیں نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے سلطانہ شاین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر لیگی رہنما جانیں قربان کر دیں گے اور اپنے قائد کا بال بھی بیکا نہیں ہونے دیں گے جس نے وطن بچایا جس نے قربانیاں دیں جلا وطنی کاٹی آمریت کا سامنا کیا اور پاکستان کی سلامتی کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا اسے دشمن قوتیں کیسے نقصان پہنچا سکتی ہیں قوم کی مائیں نہیں بیٹیاں نواز شریف اور مریم نواز پر قربان ہو جائیں گی آپا نسرین نے کہا کہ کرپٹ اسٹیبلشمنٹ کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی سابق ایم این اے شاہین شفیق نے کہا کہ ملکی سیاست کو بے داغ رکھتا ہے تو نوازشریف کو بچانا ہو گا ورنہ تالریخ کبیھ معاف نہیں کرے گی سابق ایم پی اے بیگم خولہ امجد نے کہا کہ ہم بہت دکھ کے ساتھ اپنے قائد کی ڈھال بننے کے لئے جا رہے ہیں عدالتی فیصلہ نامنظور پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے متوالے پولیس گردی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے قائد میاں نواز شریف پر لیگی خواتین جان نثار کر دیں گی جو ظلم مخصوص ٹولہ نوازشریف پر کر رہا ہے اﷲ کی لاٹھی سے وہ محفوظ نہیں رہینگے بیٹیاں سب کی سانجی ہوتی میں کونسی بیٹی ہے جو ماں باپ کی ڈھال نہیں بنتی مریم نواز کسی سیاسی عہدے پر نہیں کوئی سیاسی مفاد حاصل نہیں کیا پھر آئے معصوم کو سزا کیوں دی جا رہی ہے سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن بیگم عذرا واجد نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مخصوص ٹولہ کے گٹھ جوڑ نے سیاست کو جس نہج پر لا کھڑا کیا ہے نئی نسل اور تاریخ کبیھ معاف نہیں کرنے گی جو ٹول ڈوریاں ہلا رہا ہے وہ مکافات عمل سے گزرے گا ملک میں لاء اینڈ آرڈر نہیں ہے بلکہ غنڈہ راج ہے ملک کے بڑے رہنما جو ووٹ کی طاقت سے تین بار اقتدار میں آیا لیکن کرپٹ اسٹیبلشمنٹ نے جو تضحیک آمیز رویہ اور کلچر پرموٹ کیا قوم کبھی معاف نہیں کرے گی عمران خان منہ کی کھا کر واپس آئے گا کیونکہ الہ دین کا چراغ نہیں جو رگڑے گا اور ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنا دے گا یہ ایسے ہی ہے جیسے کے پی میں ایک ارب پودے لگائے گئے صرف فائلوں میں اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ سارا پیسہ ہڑپ کر گئی قوم آنکھیں رکھتی ہے عمران ان بھول جائے کہ نیکی پیرنی اسے شیروانی وزیراعظم کی پہنائے گی روبینہ شاہین نے کہا کہ ہم کفنت پہن کر گھر سے نکلیں ہیں متوالے جان دے دیں گے مگر آنچ نہ آنے دیں گے فہمیدہ چوہان نے کہا کہ سچ کو کبھی آنچ نہیں آئے گی عطیہ ربنواز نے کہا کہ ملک میں سیاسی تار چڑھاؤ ہوتا ہے لیکن ایسا ہو گا افسوس ناک صورتحال کو جنم دے رہا ہے ثروت خان نے کہا کہ نوازشریف سے دشمنی کا بین ثبوت ہے کہ شرپسند عناصر اسکی کامیابیوں کے گراف کو برداشت نہیں کر سکے مگر ہم بھی متوالے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔