محکمہ تعلیم گریڈ 17 سے 20 کے تمام مرد و خواتین اساتذہ سے شناختی کارڈ کی کاپی طلب
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ تعلیم نے گریڈ 17سے 20کے تمام مرد وخواتین اساتذہ کے شناختی کارڈ ز کی فوٹوکاپی طلب کرلی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان گریڈ کے اساتذہ اپنے شوہر اور بیوی کے شناختی کارڈ آج ڈی ای او آفس میں وقارناصر اور اسلام قریشی کے پاس جمع کرائیں گے۔