بنگیال میں فائرنگ، 4سکیورٹی گارڈ ہلاک
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کورال کے علاقے بنگیال میں مبینہ طور پر ایک ڈیرے میں ٹھہرے سکیورٹی گارڈز کی لڑائی میں 4 ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ موقع پر لوگوں نے بتایا کہ یہ ڈیرہ ترلائی کے رہائشی چوہدری خورشید کی ملکیت ہے جس نے زمیں میں دو کمرے بنا رکھے تھے جس میں سکیورٹی گارڈ رہتے تھے جمعرات کی صبح اچانک فائرنگ شروع ہوگئی فائرنگ کے نتیجہ میں چار سیکیورٹی گارڈ شیخ یاسر حمید ، عبدالغنی ، محمد رحیم اور ایک نامعلوم موقع پر جاں بحق ہوگئے ایس ایچ او نے بتایا کہ کس بات جھگڑا ہوا اور ان چاروں کی موت کس وجہ سے ہوئی جبکہ ڈیرے کا مالک بھی تاحال سامنے نہیں آیا تاکہ بیان لے کر اس کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے ۔