پشاور خودکش دھماکہ کیخلاف ملتان بار ایسوسی ایشنز کی مذمتی ہڑتال
ملتان (سپیشل رپورٹر)ملک بھرکی طرح ملتان میں بھی بارایسوسی ایشنز کی جانب سے پشاور خودکش دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے ہڑتال اوراحتجاجی اجلاس وریلی منعقدکی گئی ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعدجبکہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے صبح 10 بجے کے بعدہڑتال کی گئی اوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کئی مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔دریں اثناء واقعہ کی مذمت کے لئے ہائیکورٹ بار میں منعقدہ احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر خالد اشرف خان نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر امن انتخابات کو سبوتاز کرنے کی کوشش ہے پوری قوم پاک فوج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔جنرل سیکرٹری ملک محمد عثمان بھٹی نے کہاکہ شہید بیرسٹر ہارون بلور نے ملک پر جان قربان کی ہے جو تاریخ کبھی بھلا نہیں پائے گی ۔ اجلاس سے ملک رمضان خالد جوئیہ ،ملک حیدر عثمان،کنور یونس،میاں عباس احمد،محمود اشرف خان،محمد ظفر اقبال،شیخ ارشد محمود،بشریٰ نقوی،میاں اکرم، شمس الحق اور رانا ساجد نے بھی خطاب کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ۔