نواز شریف اور زرداری قوم کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے: پی ٹی آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو امیدواراین اے 133اعجازاحمد چوہدری کی پی پی 167سے امیدوار نذیر چوہان کے ہمراہ حلقے میں بھر پور انتخابی مہم جاری پی پی 167کی مختلف یونین کو نسل میں درجنوں انتخابی دفاتر کا افتتاح کر دیا، مین پیکو روڈ مرکزی آفس میں وکلاء کا کنونشن جس میں حلقے کے 400سے زائدکلاء اور این اے 133سے اہل سنت وجماعت نے پی ٹی آئی اور اعجاز احمد چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر اعجاز چوہدری نے کنونشن اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو چوروں اور لٹیروں سے نجات ڈلانے میں وکلاء بھرپور ساتھ دے۔ نواز شر یف اور ان کے حواری اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری قوم کا پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے ہیں۔ الیکشن ڈے پر ہر پولنگ سٹیشن پروکلاء موجود ہوں گئے۔ تحریک انصاف نے ووٹرز کی مدد کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131اور پی پی 162میں جدید کال سینٹر قائم کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف کے سنیئر مرکزی رہنمائوں عبدالعلیم خان، ولیداقبال، پی پی 163کے امیدوار بلال اسلم بھٹی، عمر سرفراز چیمہ، سعدیہ سہیل، شیخ امتیازسمیت کارکنان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف انشاء اللہ انتخابات میں بھی سرخرو ہوگی، ملک کولوٹ کر تباہی کے دہانے پر لے جانیوالا شخص آج مجرم کی حیثیت سے آرہا ہے لیکن پھر بھی (ن)لیگ اسے ہیروبناکر پیش کررہی ہے جیسے وہ فاتح کشمیر ہوں۔ کمبوہ برادری کے قائد چوہدری اقبال کمبوہ نے تمام ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اور پی پی 157میں شعیب صدیقی کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔