گستاخانہ خاکوں کی نمائش کی گئی کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا: اشرف آصف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسولﷺ و تحریک لبیک اسلام کے زیر اہتمام ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کے خلاف قصر یونس شادی ہال قائد اعظم انٹر چینج جی ٹی روڈ میں عظیم شان ’’ہالینڈ مردہ باد کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسولﷺ و تحریک لبیک اسلام ک سربراہ اور این اے 128، این اے81، این اے82 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہالینڈکی حکومت سن لے انہیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر شدید ترین رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہالینڈ کی حکومت ہوش کے ناخن لے اور تہذیبوں کے تصادم کیلئے اپنا بھیانک کردار ادا نہ کرے۔ انہوں نے کہا مسلمان کسی صورت میں بھی توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتے۔ توہین رسالت پر مشتمل آزادی اظہار کی کبھی بھی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ بے لگام آزدی اظہار کسی بھی معاشرے کیلئے آگ کی حیثیت رکھتی ہے۔ یورپ آزادی اظہار کی حدود معین کرے۔