عوام نیب سے سزا یافتہ مطلوب ملزموں اور سیاسی اشرافیہ کو مسترد کر دیں: امیر العظیم
لاہور(خصوصی نامہ نگار)ترجمان جماعت اسلامی پاکستان اور حلقہ این اے 135 اور پی پی 161 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار امیر العظیم نے کہا ہے کہ ملک کے غریب، سادہ اور مجبور عوام 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے اپنی اور اپنے ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں۔ واپڈا ٹائون، پی سی ایس آئی آر II اور کینال ویو میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ عوام عدالتوں سے سزا یافتہ، نیب میں مطلوب اور بدکردار اور اخلاق باختہ سیاسی اشرافیہ کو مسترد کردیں۔