احتساب عدالت کا فیصلہ سیاسی مافیا کی شکست ہے:عرفان مشتاق
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی رہنما عرفان مشتاق نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طاقتور اشرافیہ کے خلاف فیصلہ آیا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں احتساب عدالت کا فیصلہ قانون کی بالادستی اور سیاسی مافیا کی شکست ہے احتساب عدالت کا فیصلہ بارش کا پہلا قطرہ ہے، ابھی تو ان پر اولے بھی برسیں گے اور موسلا دھار بارش بھی ہوگی، فیصلہ کرپشن کے خاتمے کی طرف ایک بڑی پیشرفت ہے، انصاف اور احتساب کے اداروں نے ایک بڑا کام کردیا، اب یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے، پاکستان کی تعمیر نو اور عوامی مسائل کے حل کا یہ اللہ نے موقع فراہم کیا ہے،عوام انتخابات میں پانامہ کے چور،ماڈل ٹائون کے قاتل اور ختم نبوت کے غداروں کو مسترد کردیں۔