قوم ختم نبوت کے غداروں کو ووٹ نہیں دیگی:قیصر ظہور
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 140 قیصر ظہور گوندل نے کہا ہے کہ 25جولائی کے بعد نواز لیگ پاکستانی سیاست کا قصہ پارینہ بن جائیگی قوم کسی بھی صور ت میں ختم نبوت کے غداروں ،شہدائے ماڈل ٹائون اور شہدائے فیض آباد کے قاتلوں کو ووٹ نہیں دیگی ہم ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے میدان عمل میں آئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں پر تحریک لیبک کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر تحریک لبیک کے کارکنان کی بہت بڑی تعداد بھی موجودتھی ۔