شیخوپورہ:مسلم لیگ ن کا گڑھ، ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی:جاوید بھٹی
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) اقلیتی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر و ممبر ضلع کونسل جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی سیاست کامحور عوام کی خدمت ہے حالیہ دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے ہیں اگر عوام نے پھر موقع دیا تو ہماری قیادت پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرے گی، شیخوپورہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے مسلم لیگ ن 2013کی طرح 2018میں بھی ضلع بھر سے کلین سویپ کریگی، انہوںنے کہاکہ شیخوپورہ کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھرپوراقدامات کئے، شیخوپورہ میں کئے گئے ترقیاتی کام ضلع کے تشخص کی مضبوطی کی کڑی ہے۔