’’تبدیلی کا نعرہ دھوکے اور فراڈ کے سوا کچھ نہیں‘‘
مریدکے (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما امیدوار این اے 119 رانا افضال نے پرانے داؤکے وارڈ نمبرایک اور دو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاںمحمد نوازشریف آج پاکستان کی عوام کیلئے آرہے ہیںوہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرپاکستان کی عوام کیلئے آج اپنے آپ کو نیب کے سامنے پیش کریں گے میاں نواز شریف کا نعرہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور خدمت کرنے والوں کوووٹ دو،نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی میٹرو ٹرین ،میٹرو بس ،ہوائی اڈے ،موٹرویز ،سی پیک جیسے میگا پروجیکٹ مکمل کر وا کے پاکستان کو نا قابل تسخیر بنا دیا ہے۔سابق چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا اعجاز نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ دھوکے اور فراڈ کے علاوہ کچھ نہیں ہے یہ تمام نعرے صرف اقتدار کے حصول کے لیے ہیں۔ میںنے بھی پانچ سال تک تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پارٹی کے ساتھ رہ کر دیکھ لیا ہے کہ وہ کون سی تبدیلی لانے کی بات کر رہے ہیں۔ اس موقع پرسابق نائب ناظم رانا ریاض،شاہد ریحان،زمینداررانا منیر، سیکرٹری یوتھ ونگ مریدکے رانا شہریار، رانا ذیشان شفقت،رانا اسامہ شفقت،حاجی کبیر، رانا حامد رضا،رانا چاند،رانا علی، رانا گلفام، رانا عطامحی الدین، رانا احسن سجادبھی موجود تھے۔