ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں کارروائی علیحدگی پسند تنظیم کے 28 ٹھکانے تباہ
انقرہ(صباح نیوز)ترک فضائیہ نے شمالی عراق پر کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم کے 28 ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز شمالی عراق کے علاقوں متینہ، زاپ،آواشین-باسیان ،خاکورک ،غارہ اور قندیل پر فضائی حملے کے گئے۔ اس آپریشن میں دہشتگردوںکی پناہ گاہوں اور اسلحے کے گوداموںکو نشانہ بنایا گیا۔