روس نورڈسٹریم 2 پائپ لائن کے ذریعے یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے: امریکہ
واشنگٹن(اے پی پی) امریکہ نے کہاکہ نورڈ سٹریم-2 پائپ لائن کے ذریعے روس یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔جو کمپنیاں اس منصوبے میں روس کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہی ہیں وہ اپنی ذمہ داری پر کام کر رہی ہیں اور ان پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے محسوس کیا ہے کہ روس توانائی برآمدات پائپ لائن کے علاقے اس منصوبے میں جوغیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں وہ کاروبار کر رہی ہیں اور ان پر پابندیوں کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ہمارا خیال ہے کہ اس پائپ لائن پروجیکٹ سے یورپ کی توانائی کی سکیورٹی متاثر ہو سکتی ہے اور اس سے علاقے میں استحکام کو بھی چیلنج ہے۔