ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج
لاہور (نامہ نگار) شمالی چھائونی کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص سے ناجائز اسلحہ بمعہ گولیاں برآمد ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، بتایا گیا ہے کہ شمالی چھائونی پولیس نے دوران سرچ آپریشن احتشام نامی ملزم کی تلاشی لینے پر اس سے ایک غیرلائسنسی پسٹل بمعہ چھ گولیاںبرآمد کیں۔