کاہنہ: 14 روز گزرنے کے باوجود مقامی صحافی کے گھر میں گھس کر تشدد کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا
کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ پولیس کا 14روز گزرنے کے باوجود مقامی صحافی کا مقدمہ درج نہ کر سکی ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی ظفر اقبال کے گھر15سے20نامعلوم افراد نے گھس کر اہل خانہ پر تشدد کیا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی اور ہوائی فائرنگ کی اور گھر سے نقدی ، طلائی زیور بھی چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔ کاہنہ پولیس مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کر رہی ہے 14روز سے مقامی صحافی تھانوں کے چکر لگا رہا ہے لیکن اس کی سنوائی نہیں ہو رہی ، مقامی صحافی ظفر اقبال نے پولیس اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرا مقدمی درج کروا کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔