قصابوں کو مردہ جانوروں کا گوشت فراہم کرنے والے 2 ملزم گرفتار، 4 من مردہ گوشت برآمد
لاہور(نامہ نگار) ڈولفن سکواڈ نے داتا دربار کے علاقہ میں کارروائی کر کے 4 من مردہ گوشت پکڑ لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈولفن سکواڈ نے ٹبہ بابا فرید کے قریب رکشے سے تعفن زدہ گوشت برآمد کر لیا۔ اطلاع پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، ملزمان رکشے میں شہر میں قصابوں کو مردہ جانوروں کا گوشت فراہم کرتے تھے، ملزمان عظیم اور افتخار کو تھانہ داتا دربار پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔