اینٹی کرپشن کیس میں پرسنل سٹاف افسر کی بطور گواہ پیش نہ ہونے پر تنخواہ بند کرنے کا حکم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپیشل جج اینٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کیس میں پرسنل سٹاف آفیسر رانا نعیم کو کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر تنخواہ بند کرنے کیلئے اکائونٹنٹ جنرل کو حکم کی نقل بھجوادی۔عدالت نے رانا نعیم کی تاحکم ثانی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کردیا ۔عدالت میں 2012سے کیس سرکار بنام ظفر الطاف زیر سماعت ہے جس میں رانا نعیم کیس میں بطور گواہ پیش نہیں ہوئے۔