سٹاک مارکیٹ:تیزی کا رحجان برقرار ، 23 ارب 41 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس288.36پوائنٹس کے اضافے سے 39875.12 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں23ارب41 کروڑ35 لاکھ6ہزار295روپے کا اضافہ ہوا تاہم تجارتی حجم میںایک ارب15کروڑ80 لاکھ91 ہزار295 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میںایک کروڑ95 لاکھ28ہزار470 حصص کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کاتسلسل برقراررہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس288.36 پوائنٹس کے اضافے سے 39875.12 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں165.06پوائنٹس کی تیزی سے19658.57پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں84.03پوائنٹس کا اضافے ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں492.99پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس106.04پوائنٹس کے اضافے سے14943.47پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس58.87 پوائنٹس کی مندی سے19703.82پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس72.06پوائنٹس کے اضافے سے 19708.35پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،125کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 10 کروڑ 88 لاکھ 97 ہزار 520 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 82 کروڑ 58 لاکھ 64 ہزار 3 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 82 کھرب 3 ارب 80 کروڑ 41 لاکھ 44 ہزار 453 روپے سے بڑھ کر 82 کھرب27 ارب21 کروڑ 76 لاکھ 50 ہزار 770 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 150کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 5 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 87 لاکھ 58 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔