زیادتی کیس میں ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 5 ستمبر کی تاریخ طے
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)خصوصی عدالت برائے صنفی تشددکے جج رحمت علی نے لڑکی سے زیادتی کیس میں ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کے لئے سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی ۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمان نے زیادتی کیس کی مدعی لڑکی (غ ف)کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے ایس پی سے ملاقات کرانے کا جھانسہ دیکر زیادتی کی ۔عدالت نے ملزم اجمل کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد کردی ۔خصوصی صنفی عدالت کے جج رحمت علی نے سماعت کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی ۔