بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ضروری ہے : اسلم بھلی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اسلم بھلی اور دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے ڈیموں کی تعمیر بارے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔تاجربرادری اس اقدام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔تاجر راہنماؤں نے کہا کہ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے چھوٹے بڑے ڈیمز تعمیر کئے جائیں کیونکہ گزشتہ کئی برسوں سے قوم بجلی بحران میں بھی مبتلا ہے تاہم موجودہ حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے ساتھ مختلف پراجیکٹس کے ذریعہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کیلئے کوشاں ہے مگر المیہ یہ ہے کہ گزشتہ 40برسوں سے سیلابی آفات کو روکنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔ اگر کالا باغ ڈیم سمیت چین کی طرح دیگر چھوٹے چھوٹے آبی ذخائر بن جاتے ہیں تو اس سے ایک تو سیلابی پانی سٹور ہوگا اور بجلی کی پیداوار میں کام آئے گا ۔ دوسرا ہزاروں افراد ہر سال بے گھر ہونے سے بچ جائیں گے ۔ اگر کالا باغ ڈیم کی بعض صوبے مخالفت کررہے ہیں مگرباہمی افہام وتفہیم سے یہ سنگین مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔