فتنہ قادیانیت کے مستقل سدباب کیلئے اہم مقامات ’’ختم نبوت‘‘ کے نام سے منسوب کیے جائیں
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) فتنہ قادیانیت کا مستقل بنیادوں پر سدباب کرنے کیلئے ملک بھر کے اہم مقامات کو ’’ختم نبوت ؐ‘‘کے نام سے منسوب کیا جائے بالخصوص راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد چوک کو’’ختم نبوت ؐ چوک ‘‘کا نام دیکر اس کارخیر کو عملی جامہ پہنایا جائے، یہ مطالبہ لیفٹیننٹ کرنل(ر)محمد اشرف اعجاز نے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران سے کیا ہے کہ وہ اس کارخیرمیں حصہ لیتے ہوئے اس تجویز کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بنائیں، لیفٹیننٹ کرنل(ر)محمد اشرف اعجازنے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام کے بنیادی عقائد میں عقیدہ ختم نبوت ؐ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اور فتنہ قادیانیت کے ظہورپذیر ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے بے مثال جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے ختم نبوت ؐ کا قانون وضح کیا اور یوں اس بنیادی عقیدہ سے متعلق اٹھنے والے فتنوں کا مستقل بنیادوں پر سدباب کیا،دعا گوہیں کہ اللہ رب العزت نبی پاک ؐ کی آل اولاد کے صدقے مرحوم ذوالفقارعلی بھٹو کو اس عظیم کام کے صدقے جنت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔ افسوس صدحاافسوس کہ ہمارے پچھلے دور کے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے اپنے بدیسی آقائوں کی خوشنودی کیلئے مذکورہ بالا قانون میں ترمیم کا مذموم ترین قدم اٹھایا گو ایک ملک گیرتحریک کے نتیجہ میں’’ختم نبوت ؐ ‘‘ کے قانون میں کی گئی ترمیم واپس لے لی گئی لیکن ہمارے کمزور ایمان حکمرانوں سے آئندہ بھی ایسی دلسوز حماقتوں کاامکان موجود ہے اس امکان کو کم سے کم کرنے کیلئے ہمیں اپنے آپ کو مستقبل بنیادوں پر عقیدہ ختم نبوت ؐ کی یاددہانی لازم ہے اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ملک کے طول و عرض میں اہم مقامات کو’’ختم نبوت ؐ ‘‘کے نام سے منسوب کیا جائے لہذا یہ گزارش کی جاتی ہے کہ فیض آبادچوک کو’’ختم نبوت ؐ چوک ‘‘کانام دیکر اس کارخیرکا آغازکیا جائے ۔تمام امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی سے درخواست ہے کہ اس کارخیر کو اپنے الیکشن منشور کا حصہ بنائیں ۔بالخصوص شیخ رشیداحمد حلقہ این اے62جن کی قومی اسمبلی میں نشان دہی پر ختم نبوت ؐ کے سلسلہ میں سابقہ حکومت کی مذموم حرکت عوام کی نظرمیں آئی ان سے اس سلسلے میں بے حد توقعات ہیں ،تمام اہل دل ،اہل نظر غلامان رسول پاک ؐ سے درخواست ہے کہ اپنے اپنے مقام اور اپنی اپنی حیثیت سے اس سلسلے میں اپنا کرداراداکریں جو بھی امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی آپ کے پاس ووٹ کیلئے آئے اس سے اس سلسلے میں کرداراداکرنے کا وعدہ اورحلف لیں رب العزت سے دعا ہے کہ ہر شہر کے اہم ترین مقام کو ختم نبوت ؐ کے نام سے لینڈ مارک بنائے آمین ثم آمین ۔