ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں خلاف کارروائی 18دکانداروں کے چالان، 39 گرفتار
لاہور (خبر نگار) ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کے دوران764مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر18دکانداروں کے چالان کیے جبکہ19,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،16افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر39افراد کو گرفتار کروایا گیا۔21 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔