ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی کویت کے سفیرنصار عبدالرحمن المطیری سے ملاقات
اسلام آباد(نا مہ نگار)صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کویت کے سفیرنصار عبدالرحمن المطیری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔جسمیںباہمی دلچسپی کے امور اور شعبہ تعلیم میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔کویت کے سفیرنے صدر جامعہ کو نئی تعیناتی پر مبارک باد دی اور اسلامی یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور اسے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو اسلامی اقدار کی روشنی میں تعلیم مہیا کرنے والا اہم ادارہ قرار دیا ۔