فیڈرل بورڈ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون کے نتائج کااعلان آج کریگا
اسلام آباد (نا مہ نگار) فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام ماہ مارچ۔ اپریل 2018ء میں منعقد ہونے والے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون سالانہ امتحان 2018ء کے نتائج کااعلان آج جمعہ کو 3 بجے کیاجائے گا۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ایسے امیدوارجنہوں نے موبائل فون نمبر داخلہ فارم پر درج کئے تھے ان کو متعلقہ رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے ان کو بھیج دیاجائے گا نیز رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk کے علاوہ 5050 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی معلوم کیاجاسکتاہے۔ تمام امیدواران کے رزلٹ کارڈ اعلان کے اگلے دن ہی ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے جائیں گے۔ اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو 23جولائی تک رزلٹ کارڈ موصول نہ ہوتو وہ تنیجہ کے اعلان کے30 دن کے اندر اندر کنٹرولر امتحانات کو درخواست دے کر بغیر فیس رزلٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔